جموں//سانبہ ضلع میں پولیس نے مبینہ طور پر کالعدم عسکری تنظیم غزنوی فورس کی جانب سے ’یوم الحاق‘ کو ’یومِ سیاہ‘ کے طور پر منانے کے لیے لگائے گئے پوسٹر برآمد کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ نے پولیس (ایس ایس پی)، سانبہ ابھیشیک مہاجن نے کہاکہ آج صبح پولیس تھانہ بڑی برہمنہ کو اطلاع ملی کہ عسکری تنظیم جموں کشمیر غزنوی فورس کی طرف سے میونسپل پارک بڑی برہمنہ کے داخلی گیٹ پر جموں کشمیر کے بھارت کے ساتھ الحاق کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے منانے کی اپیل کرنے کیلئے ایک پوسٹر چسپاں کیا گیا ہے۔
پولیس کی ایک ٹیم نے علاقے کی چھان بین کی اور اشتعال انگیز پوسٹرس برآمد کئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی دفعہ 13کے تحت پولیس تھانہ بڑی برہمنہ میں ایف آئی آر درج کی۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے تحقیقات جاری ہیں اور یہ پوسٹر چسپاں کرنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
بتا دیں کہ یوم الحاق، 26اکتوبر کو منایا جاتا ہے، اس روز جموں و کشمیر میں عام تعطیل ہے۔ یہ 1947میں آج کا دن تھا جب سابق ریاست کے حکمران مہاراجہ ہری سنگھ نے بھارتی یونین میں شامل ہونے کے لیے الحاق کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
سانبہ:یوم الحاق کے متعلق اشتعال انگیز پوسٹر برآمد، ایف آئی آر درج