سانبہ//منشیات کی لعنت کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، ایس ایس پی سانبہ ڈاکٹر ابھیشیک مہاجن کی نگرانی میں ضلع پولیس سانبہ نے پولیس تھانہ سانبہ کے دائرہ اختیار میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے تقریباً 19 کلو گرام پوست برآمد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پولیس تھانہ سانبہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او سانبہ، انسپکٹر، دیپک جسروٹیہ کی قیادت میں ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر سانبہ محمد عثمان کی نگرانی میں ناکہ نڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک ٹریکٹر-ٹرالی کوچیکنگ کے لیے روکا۔
پولیس کے ایک بیان کے مطابق، چیکنگ کے دوران ٹریکٹر ٹرالی کے بمپر میں چھائی گئی اور ٹرالی میں لدے دو سلنڈروں سے تقریباً 19کلو گرام پوست برآمد ہوا۔
اُنہوں نے بتایا کہ پوچھ گچھ پر ملزمان نے اپنی شناخت کلونت ولد دیو ساکنہ کوٹ پٹوئی، ہوشیار پور، پنجاب، ٹریکٹر ڈرائیور مندیپ کمار ولد شام لال ساکنہ فولادیوال، جالندھر، راہول ولد دیپ کمار اور روپا ولد پرکاش رام سکنہ جالندھر کے طور پر ہوئی ہے۔
ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے ٹریکٹر ٹرالی سمیت ممنوعہ اشیاء بھی قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔
اس سلسلے میں پولیس تھانہ سانبہ میں ایف آئی آر نمبر 260/2022زیر دفعہ8/15/25این ڈی پی ایس ایکٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
سانبہ میں4منشیات فروش گرفتار، 19کلو پوست برآمد:پولیس