سری نگر// محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے بالائی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے تاہم اُنہوں نے کہا کہ زیادہ ترمقامات پر موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا، “آج کے حالات کے مطابق، جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش/برفباری کا بہت امکان ہے ،تاہم کسی بڑی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے”۔
انہوں نے کہا، سری نگر میں کم سے کم 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ سال کے اس وقت موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے درجہ حرارت معمول سے 0.9 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لیے درجہ حرارت معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں، پارہ گزشتہ رات 0.6 ڈگری سنٹی گریڈ کے مقابلے میں 0.3 ڈگری سنٹی گریڈ درج ہوا اور جنوبی کشمیر کے تفریحی مقام کے لئے یہ معمول سے 0.2 ڈگری سنٹی گریڈ کم تھا۔
دریں اثنائ، جموں وکشمیر میں خشک موسم کے درمیان محکمہ موسمیات نے موسمی تبدیلی کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔
موسمیات کے ماہرین نے بدھ کو بتایا کہ نومبر کے پہلے 10دنوں کے دوران3 ویسٹرن ڈسٹربنس جموں و کشمیر کو متاثر کریں گے۔اُنہوں نے بتایا کہ فی الحال31 اکتوبر تک بنیادی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے جموں و کشمیر میں 31 ویں رات اور 01 نومبر کو ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
اس کے بعد، 05 اور 10 نومبر کے درمیان، درمیان بارش اوربرفباری کی سرگرمیوں کے امکانات ہیں کیونکہ اس دوران کئی بار ویسٹرن ڈسٹربینس جموں و کشمیر کو متاثر کرتی رہیں گی۔
خشک موسم کے درمیان سردلہر جاری،بالائی مقامات پرہلکی بارش کا امکان