جموں//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر بھر میں موسم بنیادی طور پر خشک رہا، وہیں آج بھی موسم کی موجودہ ورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم آج جزوی سورج گرہن نظر آئے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موسم بنیادی طور پر خشک رہا ہے اور موسم کی موجودہ صورتحال رواں ماہ کے آخر تک برقرار رہے گی۔
محکمہ کے ایک اہلکار نے بتایا،”جموں میں جزوی سورج گرہن شام 4بج کر 17 منٹ پر شروع ہوگا۔ سرینگر میں شام 4بج کر 14 منٹ پر شروع ہو گا اور غروب آفتاب کے وقت ختم ہو جائے گا”۔
اُنہوں نے مزید کہا،”آئندہ 24گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر بھر میں موسم بنیادی طور پر خشک رہے گا”۔
دریں اثنائ، اسی دوران سری نگر میں درجہ حرارت 4.8ڈگری سنٹی گریڈ ، پہلگام میں 0.6 اور گلمرگ میں 1.8 ڈگری سیلسیس کم از کم درج کیا گیا۔
لداخ خطہ کے دراس شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.3، کرگل منفی 1.5 اور لیہہ میں منفی 2.6 ڈگری سنٹی گریڈ درج کیا گیا۔
اسی دوران جموں اور کٹرہ دونوں میں کم سے کم درجہ حرارت 13.4، بٹوت میں 8، بانہال میں 4.6 اور بھدرواہ میں 5.7 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جزوی سورج گرہن کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات