جموں// ادھم پور میں جموں سری نگر قومی شاہراہ پر پولیس نے اتوار کو ایک ٹرک سے 21 کلو گرام سے زیادہ وزن کی ہیروئن برآمدکی ہے اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) مکیش سنگھ نے کہا،”چنینی میں شاہراہ پر زیرو پوائنٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کشمیر سے آنے والے ایک ٹرک کو روکا گیا اور جسے پنجاب کے نواں شہر کا رہائشی ڈرائیور کلوندر سنگھ چلا رہے تھے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی کی تلاشی لینے پر ہیروئن کے 18 پیکٹ برآمد ہوئے جن کا وزن تقریباً 21.5 کلوگرام تھا۔
افسر نے بتایا کہ ضبط شدہ ممنوعہ اشیاءکی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
اودھم پور میں ٹرک سے 21.5 کلو ہیروئن برآمد، ڈرائیورگرفتار:مکیش سنگھ