جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر کے صدر رویندر رینہ نے کہا کہ کشمیر کے لوگ پکے ہندوستانی ہیں ، قومی کے تئیں ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔
رینہ نے نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو مشورہ دیا کہ وہ انصاف کے حوالے سے کھل کر بات کریں۔
انہوں نے کہاکہ کشمیر کے لوگ پکے ہندوستانی ہیں ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔
رینہ کے مطابق مستقل قریب میں وزیر اعظم نریندر مودی جموں اور کشمیر میں دو بڑی عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
ان باتوں کا اظہار رویندر رینہ نے ایک نیوز پورٹل کو دئے گئے انٹرویو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ ریاسی دورے کے دوران ڈاکٹر فارو ق عبداللہ نے انصاف کی بات کئی لیکن انہوں نے اس کی کھل کر وضاحت نہیں کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فاروق عبداللہ کس انصاف کی بات کر رہا ہے، کیا یہ وہ انصاف ہے جو سال 1990میں بندوق کی نوک پر خونی کھیل کھیلا گیا۔
ان کے مطابق پچھلے 32برسوں کے دوران بندوق برداروں نے وادی کشمیر میں زائد از ایک لاکھ لوگوں کا قتل کیا۔کیا فاروق عبداللہ نے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کی بات کئی ہے اس حوالے سے این سی سرپرست نے پوری وضاحت نہیں کی۔
رینہ نے کہاکہ جہاں تک میں فاروق صاحب کو جانتا ہوں وہ کھل کر بات کرتے ہیں لیکن یہاں پر انہوں نے آدھی بات کئی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ فاروق عبداللہ قاتل کو قاتل کہیں گے اور اس کے پیچھے جس ملک کا ہاتھ ہے اس کا بھی نام لیں گے۔
رویندر رینہ نے کہاکہ ملی ٹینٹوں نے کشمیر کو قبرستان بنانے کی کوشش کی ان 32برسوں کے دوران جن خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھویا انہیں انصاف ملنا چاہئے۔
کشمیری پنڈتوں اور کشمیر کے مسلمانوں کو پچھلے 32سالوں کے دوران کافی زخم لگے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ حریت کی جانب سے ہڑتال کے کیلنڈر شائع کئے جاتے تھے اس سے کشمیر کا کاروبار ٹھپ ہو کررہ گیا ، طلبہ و طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہوا ، لوگوں کی روٹی روزی چھین گئی انصاف انہیں ملنا چاہئے۔
محبو بہ مفتی کے بارے میں پوپچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ وہ سابق وزیرا علیٰ رہ چکی ہے ، ان کے والد مرحوم مفتی محمد سعید ملک کے وزیر داخلہ رہ چکے ہیں لہذا محبوبہ جی کو اشتعال انگیز بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے۔
رینہ کا کہنا ہے کہ محبوبہ مفتی اگر کسی کی تنقید کرتی ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں لیکن اشتعال انگیز بیانات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔
بی جے پی صدر نے کہاکہ کشمیر کے لوگ پکے ہندوستانی ہیں اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
نومبر مہینے میں وزیر اعظم کے دورے جموں وکشمیر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ نریندر مودی جموں اور کشمیر میں دو بڑی ریلیوں سے خطاب کریں گے اور اس ضمن میں پارٹی وزیر اعظم دفتر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
کشمیر کے لوگ پکے ہندوستانی ہیں،اُن کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا: رویندر رینہ