سری نگر//جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی برفباری ہوئی، جس سے دن کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے بدھ کو کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر میں مطلع بنیادی طور پر صاف رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا، “گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی ہے۔ وہیں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بنیادی طور پر صاف آسمان کے ساتھ ہلکی بارش کے امکان ہیں”۔
دریں اثنائ، اسی دوران سری نگر میں 5، پہلگام میں 0.6 اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
لداخ کے علاقے دراس شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4 اور کرگل میں 0.4 ڈگری سنٹی گریڈ درج ہوا۔
جموں میں 16.8، کٹرہ 14.2، بٹوت 6.5، بانہال 4.6 اور بھدرواہ میں 4.9 ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت کم سے کم ریکارڈ کیا گیا۔
جموں وکشمیر میں متعددمقامات پرہلکی بارش کا امکان:محکمہ موسمیات