پونچھ//حکام نے منگل کو پیر کی گلی کے میں تازہ برف باری کی وجہ سے مغل شاہراہ کو اختیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، شوپیاں کو خطہ پیر پنجال کے جڑواں اضلاع پونچھ اور راجوری سے ملانے والی تاریخی مغل شاہراہ کو پیر کی گلی میں تازہ برفباری کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی ٹریفک راجوری پونچھ رینج آفتاب بخاری نے بتایا کہ موسم میں بہتری کے بعد سڑک کو کھول دیا جائے گا۔
دریں اثنا، ماہر موسمیات نے کہا کہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے بالائی مقامات پر 19اکتوبر کی شام سے 20اکتوبر کی صبح تک برفباری کا امکان ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا ، “اس کے بعد رواں ماہ تک موسم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی”۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے یہاں بتایا کہ 20تاریخ کی بعد دوپہر سے جموں و کشمیر اور لداخ میں اگلے ایک ہفتے سے 10 دن تک کسی بڑی برف باری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔”
پیر کی گلی میں تازہ برفباری،مغل شاہراہ احتیاطی طور پر بند