سری نگر//محکمہ موسمیات نے منگل کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں ہلکی بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی ہے۔
اس سے قبل، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، گزشتہ ہفتہ جموں وکشمیر بھر میں موسم بنیادی طور پر خشک رہا ، تاہم کئی علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی وہیں چند بالائی مقامات پر برفباری بھی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے آج کہا، اگلے دو دنوں تک، جموں و کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔
اُنہوں نے مزید کہاکہ “جموں و کشمیر اور لداخ میں اگلے ایک ہفتے سے 10 دن تک کسی بڑی برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے”۔
محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ رات 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سال کے اس وقت موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے درجہ حرارت معمول سے 1.9ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
قاضی گنڈ میں پچھلی مسلسل چار راتوں میں 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 6.0 ڈگری سنٹی گریڈ کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاو¿ن کے لیے درجہ حرارت معمول سے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
جموں و کشمیر میں آج سے ہلکی بارش اور برفباری کا امکان:محکمہ موسمیات