سری نگر//جموں و کشمیر حکومت نے منگل کے روز انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کے احکامات صادر کئے ہیں۔
منگل کو جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، سکریٹری محکمہ جنگلات نریندر سنگھ بالی(آئی اے ایس) کا تبادلہ کرکے مشن ڈائریکٹر ڈیری ڈولپمنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈپارٹمنٹ میں سکریٹری،اعجاز احمد بھٹ( آئی اے ایس) کا تبادلہ کر کے ڈائریکٹر، انٹرپرینیورشپ ڈولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ، جموں و کشمیر کے طور پر کیا گیا ہے۔
محکمہ زراعت کی پیداوار کے سیکرٹری محمد اکبر وانی (آئی اے ایس) کا تبادلہ کر کے رجسٹرار، کوآپریٹو سوسائٹیز، جموں و کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر، جموں کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ،انیل کول(جے کے اے ایس) جو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، جے کے ای ڈی آئی کے اضافی چارج پر فائز ہیں، کو ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر طارق احمد زرگر(جے کے اے ایس) کو ڈائریکٹر جنرل، سٹیٹس، کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر، ہاسپٹلیٹی اور پروٹوکول جموں و کشمیر طارق حسین گنائی(جے کے اے ایس)کو عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
ریجنل ڈائریکٹر، سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز (سابقہ سیٹلمنٹ آفیسر) جموں بھوانی رکوال(جے کے اے ایس) کا تبادلہ کر کے محکمہ سماجی بہبود میں سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
رجسٹرار، کوآپریٹو سوسائٹیز، جموں وکشمیر شفقت اقبال(جے کے اے ایس) کو تبدیل کرکے حکومت کے سپیشل سیکریٹری، محکمہ زراعت کی پیداوار کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ میں پھیر بدل،7افسران کا تبادلہ