نئی دہلی// مرکزی حکومت نے منگل کو جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر فائز کر دیا ہے، اس سلسلے میں سرکاری حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کالجیم نے 28 ستمبر کوچیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت کی سربراہی میں کالجیم کی میٹنگ میں ان کی ترقی کی سفارش کی تھی۔
یہ فیصلہ موجودہ چیف جسٹس پنکج مٹھل کو راجستھان ہائی کورٹ منتقل کرنے کے تناظر میں لیا گیا ہے۔
جسٹس علی محمد ماگرے 8 دسمبر 1960 کو ضلع کولگام میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے سال 1984 میں بطور وکیل کام کرنا شروع کیا اور ضلعی عدالتوں بشمول ریونیو کورٹس/ٹربیونلز اور ہائی کورٹ میں قانون کی پریکٹس شروع کی۔
انہیں مارچ 2013 میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔
جسٹس علی محمد ماگرے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر