سرینگر//پیر کی صبح سے ہی ابر آلود موسمی صورتحال کے چلتے محکمہ موسمیات نے کچھ مقامات پر ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق جموں اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے تاہم کہیں پر بھی بھاری بارشیں ہونے کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں موسم کی یہی صورتحال اگلے دو دنوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہی ریکارڈ ہو رہا ہے۔
سری نگر میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 9.4، پہلگام 6.1 اور گلمرگ میں 3.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
لداخ کے دراس شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8، کرگل میں 4.7 اور لیہہ میں 2.9 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 19.4، کٹرہ 17.2، بٹوت 11.5، بانہال 8.6 اور بھدرواہ 12 درج کیا گیا۔
جموں وکشمیر میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش کا امکان