سرینگر//2023میںوادی کشمیر کاکنیا کماری کے ساتھ ریل رابطہ ہونے کاعندیہ دیتے ہوئے جموںو کشمیرکے ایل جی نے کہاکہ جموںو کشمیر جتنا خوبصورت ہے اتنی تیزی کے ساتھ ترقی کی راہ پربھی گامزن ہورہاہے5اگست 2019کے بعدوزیراعظم کی ذاتی کاوشوں اور بھارت سرکار کی کاوشوں سے مرکزی زیرانتظام علاقے میں تعمیروترقی بہتر سہولیات سرمایہ کاری کاایک نیادور شروع ہوا ہے ۔
مرکزی سیول اویشن وزارت کی جانب سے ایس کے آ ئی سی سی میں منعقد کی گئی ایک تقریب پرتقریر کرتے ہوئے جموں وکشمیرکے ایل جی منوج سنہانے کہاکہ جموںو کشمیر جتناخوبصوت ہے اسی تیزی کے ساتھ ترقی کی راستے پربھی گامزن ہورہاہے ۔
انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر میں سیاحت کوفروغ دینے کے ضمن میں بہت سارے مواقعے دستیاب ہے ۔جموں کشمیر میں اگر ہیلی سروس کی سہولیت دستیاب رہے گی تو اس سے سیاحت کومزیدچار چاند لگے گے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت وزیراعظم نریندر مودی کی ذاتی دلچسپی اور مرکزی سرکار کی ائماءپر جموںو کشمیرمیں ایک لاکھ کروڑ روپے زمینی سطح پر بہترسڑکوں ٹنلوں کی تعمیرپرخرچ ہورہے ہے ہوائی سروس کوبہتربنانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے۔
ایل جی نے کہاکہ پانچ اگست 2019کے بعد مرکزی زیرانتظام علاقے کی تصویر بدلتی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیرکاکنیا کماری کے ساتھ ریل رابطہ 2023میںجڑ جائے گا جس سے سیاحت کاروبار تعمیروترقی صنعتوں کے قیام میں آسانی ہوگی ۔
ایل جی نے کہاکہ ماضی میں پندرہ ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی تھی اور 2019کے بعد جموںو کشمیرکی سرکار کو56ہزا رکروڑ سرمایہ کاری کی تجویز ملی ہے تیس ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں آ نے والے دنوں کے دوران باضابطہ طور پراقدامات اٹھائے جائےنگے ۔انہوںنے کہاکہ محکمہ سیاحت کے اعداد شما رکے مطابق یکم جنوری سے نواکتوبرتک ایک کروڑ پچاس لاکھ کے قریب سیاحوںنے جموںو کشمیرکی سیروتفریح کی اور سیاحت کی آمد کاسلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ایل جی نے کہاکہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ہی ترقی کی راہ پرگامزن ہونے کی ضمانت ہے۔
انہوںنے کہاکہ ہم سیاحوں کے لئے ہیلی پیڈ سروس فراہم کرینگے اور یہاں کے صحت افزاءمقامات کونقشے پرلاکر معاشی اور اقتصادی کی راہ پرگامزن ہونگےَ انہوںنے سیول ایشن کے مرکزی وزیر کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی سرکار کی ایئماءپرجتنی بھی اسکیمیں جموں وکشمیرکے حوالے سے شروع کی گئی ہے ان اسکیموں سے عوام کو معاشی اور اقتصادی طور پرمضبوط مستحکم ہونے کے مواقعے دستیاب ہورہے ہےں او ربے روز گاری پرقابوپانے کا موقع فراہم ہورہاہے ۔