سری نگر// جموں صوبہ میں ڈینگی کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے کیونکہ جموں و کشمیر کے مختلف حصوں سے اس سال اب تک 2400 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اس سال اب تک ڈینگی کے کل 9ہزار 487 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 2426 مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا، “کل 2426 کیسوں میں سے، کشمیر میں صرف 3 غیر مقامی لوگوں میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ کل 5 غیر مقامی لوگوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے”۔
ضلع وار اعداد و شمار کے مطابق، ڈینگی کے 80 فیصد سے زیادہ معاملات جموں ضلع سے رپورٹ ہوئے ہیں اور زیادہ تر کیسز شہری علاقوں بالخصوص ریہاڑی، سروال، پلوڑہ اور جانی پور میں درج ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جموں ضلع سے کل 2092، سانبہ ضلع سے 81، ادھم پور سے 71، کٹھوعہ اور ریاسی اضلاع سے 47، ڈوڈہ سے 28، رام بن سے 17، راجوری سے 16، پونچھ سے 14 اور کشتواڑ سے 5 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
جموں کشمیر میں ڈینگی کا قہر، اب تک 2426 معاملات کی تصدیق