جموں//پولیس نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں تین آئی ای ڈی اور اتنے ہی سٹکی بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ کے مطابق گرفتار جیش جنگجو ذاکر حسین بھٹ کے انکشاف پر یہ مواد برآمدکیا ہے۔
اے ڈی جی پی جموں زون نے ایک بیان میں کہا، “کٹھوعہ پولیس نے آج گرفتار جیش جنگجو ذاکر حسین بھٹ کے انکشاف پر 3 آئی ای ڈی اور 3 سٹکی بم برآمد کیے گئےہیں۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے”۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کٹھوعہ میں تین آئی ای ڈی اور 3سٹکی بم برآمد:پولیس