سری نگر// جموں سری نگر قومی شاہراہ پر اودھم پور کے ملہار علاقے کے قریب جمعہ کی دیر شام ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک شخص ، جس کی شناخت انیل کمار شرما (عمر34) ولد گنیش دت سکنہ گرنائی کے طور پر ہوئی ہے، اس وقت شدید زخمی ہو گیا، نامعلوم گاڑی نے اُس کی سکوٹی کو ٹکر مار دی۔
انہوں نے بتایا کہ شدید زخمی شخص کو جی ایم سی ہسپتال ادھم پور پہنچایا گیا تاہم،وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
اہلکار نے مزید کہا کہ متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اودھم پور:نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے سکوٹی سوار کی موت