سری نگر//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم خشک رہا وہیں اگلے 24 گھنٹوں میں بھی موسم کی موجودہ صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا، “اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں بنیادی طور پر خشک موسم جاری رہنے کی توقع ہے”۔
دریں اثناءاسی دوران سری نگر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9.2، پہلگام 5.1 اور گلمرگ میں 5.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
لداخ کے علاقے میں، دراس شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 اور لیہہ 2 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔
وہیں جموں میں 19.6، کٹرہ میں 18.2، بٹوت میں 12.1، بانہال میں 7.8 اور بھدرواہ میں 10.1 درجہ حرارت کم سے کم ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کا امکان