جموں //جموں و کشمیر پولیس نے گزشتہ رات سے شروع کی گئی ایک بڑی تلاشی کاروائی کے دوران ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات ہیمنت کمار لوہیا کے قتل کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔
اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے مفرور ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ ملزم ڈی جی جیل خانہ کا گھریلو ملازم تھا، اور وارادت کے بعد وہ گزشتہ رات سے فرار تھا۔
تفصیلات کے مطابق، ملزم یاسر احمد ولد محمد یوسف لوہار ساکنہ ہلہ رام بن نے ہائی سکول دھوندھرٹ میں دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے اور اُس نے ہائیر سیکنڈری سکول راج گڑھ سے بارہویں جماعت میں تعلیم چھوڑ دی تھی۔
زرائع نے بتایا کہ رام بن پولیس نے یاسر احمد کے اہلِ خانہ سے اُس کے دو طالب علم بھائی،منگیتر اور سسر کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔
پولیس نے ڈی جی جیل خانہ جات کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا