جموں// حکام نے جموں اور راجوری اضلاع کے کچھ حصوں میں منگل کی صبح سے شام 5 بجے تک موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امت شاہ کی ریلی کے پیشِ نظر”شرپسندوں کی جانب سے انٹرنیٹ کے غلط استعمال” سے “امن عامہ میں بگاڑ” پیدا کیا جاسکتا ہے۔
اے ڈی جی پی، جموں زون نے ٹیلی کام سروسز کے (عوامی ایمرجنسی یا پبلک سیفٹی) رولز 2017 کے تحت مجاز افسر ہونے کے ناطے ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز)/ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (آئی ایس پیز) کو انٹرنیٹ خدمات کو عارضی طور پر معطل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے ، “موبائل ڈیٹا (2G/3G/4G) سروسز کے ملک دشمن عناصر/شرپسندوں کے ذریعے غلط استعمال کیے جانے کا امکان ہے، جو امن عامہ کو خراب کرنے کا سبب بن سکتا ہے”۔
جموں، راجوری کے کچھ حصوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل