Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

سرکار کو شریعت محمدی میں مداخلت کا حق نہیں:مولانا سعیدحبیب

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 23, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE

پونچھ//جامعہ ضیاء العلوم پونچھ کے مہتمم مولانا حبیب سعید احمد بانڈے نے دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ کسی بھی حکومت کویہ حق حاصل نہیں کہ وہ شریعت محمدی میں مداخلت کرے ۔آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے بینر تلے بورڈ ممبر مولانا غلام قادرکی ہدایت پرایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حبیب سعید احمد بانڈے نے  مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت طلاق ثلاثہ کو توڑ مڑوڑ کر پیش کر کے اس کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔مولانا کاکہناتھاکہ طلاق کا ایک واضح طریقہ ہے جس کے لئے تین مہینے کی شرط رکھی گئی ہے ، ان تین ماہ میں اگر شادی شدہ جوڑا دوبارہ ایک دوسرے سے رجوع کرنا چاہے تو وہ رجوع کر سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مختلف مذاہب ہیں جو ایک گلدستے کی طرح یہاں بھائی چارگی کے ساتھ رہتے آرہے ہیں اور یہ ملک پوری دنیا کے لئے ایک مثال بن چکا ہے۔تاہم ان کاکہناتھاکہ اب اس بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی سازشیں رچی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام ملی تنظیمیں حکومت سے یہ اپیل کرچکی ہیںکہ وہ شریعت محمدی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرے ۔انہوںنے کہاکہ وہ پونچھ کے علماء کی جانب سے حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ شرعی مسائل کو نہ چھیڑے ۔ان کاکہناتھاکہ شریعت میں مرد و زن دونوں کو ایک جیسے حقوق دیئے گئے ہیں لیکن اس معاملے کو غلط طریقہ سے اچھالا جا رہا ہے۔ انہوں نے موجودہ مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام مسالک و مذاہب کے جذبات و احساسات کی قدر کرے جو ہندوستانی حکومت کی روایت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کا وزیر اعظم سبھی مذاہب کا وزیر اعظم ہے اس لئے ان کو تمام مذاہب کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مسلمانوں کے شرعی قوانین سے چھیڑ چھاڑ کے بجائے مسلمانوں کی ترقی کے راستے ہموار کرے۔مولانا سعیدنے کہا کہ مسلمانوں کے لئے حکومت کو تعلیمی ادارے قائم کرنے چاہئیںتاکہ اس پسماندہ قوم کا بھلا ہوسکے ، مسلمانوں کے بچے اس وقت گلی کوچوں میں پڑے ہوئے کچرے کے ڈھیروں میں کھانا تلاش کر رہے ہیںجن کو روزی روٹی مہیا کرنے کے بجائے اسلامی قوانین پر انگلیاں اٹھانا کہا ںکاانصاف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات کہنا غلط ہے کہ مسلمان خواتین سے زبردستی پردہ کرایاجارہاہے بلکہ باغیور مسلم خواتین خود کو پردے میںہی محفوظ سمجھتی ہیں اس لئے وہ خود پردہ کرتی ہیں جنہیں اس کیلئے مجبور نہیں کیاجاتا۔انہوں نے کہا کہ اگرمسلمانوں کو کسی کے پردہ نہ کرنے پر اعتراض نہیں کہ وہ ننگے گھومتے رہیں یا زیادہ کپڑے پہن کر چلتے رہیں تو دوسری قوموں کا بھی فرض بنتاہے کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی قوانین کیساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔پریس کانفرنس کے دووران انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے پورے ملک میں اس حوالے سے چلائی جارہی دستخطی مہم میں حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ 24اکتوبر بروز سوموار سے پونچھ میں بھی یہ مہم شروع کی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ سیول سوسائٹی کے ممبران اور نجی تنظیموں کا تعاون حاصل کر کے ان کو ساتھ لے کہ جگہ جگہ پہنچ کر یہ مہم شروع کریں گے ۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ مہم میں بڑھ چڑھ کر شریک ہوںتاکہ حکومت کو یہ پتہ چلے کہ مسلمان زبردستی شریعت پر عمل نہیں کرتے بلکہ مسلمان شریعت کو پسند کرتے ہیں اور اس کے دائرے میں رہ کر خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔  

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خیبر کشمیر سپر لیگ :2025 فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری
سپورٹس
کیپیکس پلان | محکمہ کھیل کے ترقیاتی اقدامات کا جائزہ
سپورٹس
پونچھ میں پاکستانی شیل تباہ
پیر پنچال
ادھم پور میں منشیات فروش کے 4کروڑ روپے کے اثاثے منجمد | امسال ضلع میں ابتک50منشیات فروش گرفتار ،40کیس رجسٹر
جموں

Related

پیر پنچال

آپریشن سندور ختم نہیں بلکہ وقتی طور پر معطل،فوج پوری طرح سے متحرک دشمن کی جانب سے چیلنج کیا گیا تو بھر پورجواب دیا جائے گا: بریگیڈیئرمدیت مہاجن

May 20, 2025
پیر پنچال

سرمائی زون میں سکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی اپیل

May 20, 2025
پیر پنچال

گھریلو تنازعہ،دو گروپوں میں تکرارکے بعد احتجاج مینڈھر تا سرنکوٹ سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی

May 20, 2025
پیر پنچال

مینڈھر میں’ فیوز کے بجائے پلگ لگا ہوا‘ 155ایم ایم کا گولہ برآمد فیوز نہ لگانا آرٹلری تربیت کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی:فوج

May 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?