Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

چلہ ٔ کلان کی تشریف آوری کل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 20, 2016 6:44 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر// منفی درجہ حرارت، دن میںیخ بستہ ہوائوں اور سخت سردی کا پورا بندوبست لیکر سردیوں کا بے تاج بادشاہ چلہ کلان کی آمد بدھ سے ہورہی ہے۔امسال چلہ کلان شروع ہونے سے قبل ہی وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور سردی نے اپنا زور دکھانا شروع کیاہے جبکہ درجہ حرارت بھی معمول سے کئی ڈگری نیچے گرا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی واقعہ ہو گی اور موسم بھی خشک رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گرمائی راجدھانی سرینگر میں اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.2ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل کی رات کو یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.9ڈگری سلسیش تھا اور اس طرح یہاں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سلسیش نقطہ انجماد سے اوپر رہا ۔لداخ میں اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 13.8 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیاہے اوریہ رات لداح میں اس موسم کی سرد ترین رات ثابت ہوئی ہے ۔چلہ کلان70دن پر محیط ہوتا ہے اور یہ 70دن سردی کا شکم کہلائے جاتے ہیں۔اسی موسم میں آبی ذخائر اور نل جم جاتے ہیں اور سردی کا نہ تھمنے والا قہر جاری رہتا ہے۔چلہ کلاں کی مدت 40دنوںکی ہوتی ہے۔21دسمبر سے 31جنوری تک چلہ کلاں کا ڈھیرہ ہوتا ہے اسکے بعد چلہ خورد کے 20دن اور چلہ بچہ کے دس دن ہوتے ہیں۔فروری کے آخر تک شدید سردی کے یہ تین مرحلے ہوتے ہیں۔چلہ کلان کے دوران سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا جاتا ہے اور بارش کے علاوہ برف باری بھی ہوتی ہے۔ چلہ کلان ،چلہ خورد اور چلہ بچہ کے دوران کشمیر میں روایتی طور پرگرم ملبوسات ،کانگریوں کا استعمال اورجسم کو حرارت پہنچانے والی دیگر چیزیں کو استعمال میں لایا جاتا ہے ۔ 70روزہ اس موسم میں وادی کے لوگوں کے کھانے کے انداز بھی بدل جاتے ہیں۔اور لوگ گھروں میں خشک سبزیاں دالیں پہلے سے ہی سٹاک کر کے رکھتے ہیں کیونکہ انہیں یقین نہیں ہوتا کہ کب یہاں برف پڑے اور باہر نکلنا مشکل ہوجائے ۔دسمبر سے 31جنوری تک 40دنوں تک رہنے والے چلہ کلان میں عمومی طور پر سردی کے ریکارڈ قائم ہوتے رہے ہیں۔ شہر حاص کے ایک شہری محمد مسکین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ چلہ کلان کے موسم میں اس سے قبل پوری وادی برف کی لپیٹ میںآچکی ہوتی تھی اور چاروں طرف سفید برف کی چادریں لپٹی ہوئی نظر آرہی تھیں جبکہ گھروں اور دوسری عمارتوں کی چھتوں سے ٹپکتا پانی منفی درجہ حرارت کی وجہ سے جم جاتا تھا جسکے نتیجے میں ہوا میں ہی پانی جم کر معلق ہوجاتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ا گراس موسم میں کہیں برف باری ہوتی تھی تووہ مارچ تک پگھلنے کا نام نہیں لیتی تھی۔تاہم اب گذشتہ کئی برسوں سے موسم سرما کی اس روایت میں کافی تبدیلی آگئی ہے ۔پچھلے کچھ برسوں میں نہ زیادہ برف پڑتی ہے اور نہ ہی کہیں زیادہ کورا جمتا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

کشمیر

۔60سے 80فیصد بچے موبائل فون کے عادی صرف 10فیصد تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال

July 7, 2025
کشمیر

ایل جی کا پہلگام میں ننون بیس کیمپ کا دورہ پاکستان ہمارے اتحاد کو توڑنے کا متمنی

July 7, 2025
کشمیر

حکومت منشور کا 1فیصد بھی پورا نہ کر سکی ۔ 13جولائی سرکاری چھٹی قرار دی جائے:الطاف بخاری

July 7, 2025
کشمیر

سکولوں کی گرمائی چھٹیاں ختم اوقات کار تبدیل، مارننگ کلاسز ہونگے

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?