سرینگر// لشکر طیبہ چیف محمودشاہ نے نیوا پلوامہ کے لوگوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ حریت پسند عوام اورعسکریت پسندوں کے درمیان اس اعتما د کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا’’ جنگجوئوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جو کردارعام لوگ اداکررہے ہیں اور جو تکالیف برداشت کررہے ہیں ،وہ قابل فخر ہیں اورہم وعدہ کرتے ہیں کہ اس تحریک کو منطقی انجام تک لے جانے کے لیے ہرقسم کی قربانی دیں گے‘‘ ۔انہوں نے مزید کہا ’’ جو کوئی بھی سودابازی یا اس تحریک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرے گا وہ کوئی بھی ہو اور کسی سطح پر بھی ہو اُسے معاف نہیں کیا جائے گا‘‘۔