پلوامہ//پدگام پورہ پلوامہ مےں 26مارچ اتوارکو فورسز اور جنگجوﺅں کے مابےن اےک مختصر تصادم مےں جاںبحق ہوئے حزب المجاہدےن سے وابستہ دو مقامی جنگجوﺅں کی ہلاکت پر لگاتار دوسرے روز بھی پلوامہ اور کےلر مےں مکمل ہڑتال رہی۔ضلع کے بےشتر علاقوں مےں تمام کاروباری ادارے ،بےشتر دفاتر اور تعلےمی ادارے بھی بند رہے جبکہ سڑکوں سے مسافر گاڑےوں کی آمدورفت بند رہی جس سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ۔ادھر کیلر شوپےان مےں بھی مکمل ہڑتال رہی تاہم کہےں سے بھی کسی طرح کی جھڑپوں کی کوئی اطلاع موصول نہےں ہوئی۔جاں بحق ہوئے جنگجو کے آبائی علاقہ بےلو پلوامہ اور نازنےن پورہ مےں لوگوں نے نعرہ بازی کی۔لوگوں کی کافی تعداد دن بھر دونوں جنگجوﺅں کے گھر گئے اور لواحقےن سے تعزےت پرسی کی۔