گول//دوروزسے لگاتار شدیدبارشوںوتیزہوائوںکی وجہ سے پورے سب ڈویژن گول میں تیزہوائوں،بارشوںکی وجہ سے رہائشی مکانات ، اسکولوںکی چھتیںاُڑگئیںجبکہ کئی جگہوںپر زمین کھسکنے کی وجہ سے رہائشی مکانات کوشدیدنقصان ہوا۔ تیزہوائوںاوربارشوںکی وجہ سے بازاربھی سنسان رہااورسڑکوںپراکادکاگاڑیاںدوڑتی ہوئی نظرآئیںزیادہ ترلوگ گھروںمیںہی مقید رہے ۔ پولیس وسول انتظامیہ نے پورے سب ڈویژن میںاپنے کنٹرول روم کے نمبرات بھی جاری کئے ۔وہیںلگاتاربجلی گل ہونے کی وجہ سے مواصلاتی رابطے بھی منقطع ہوچکے ہیںجس کی وجہ سے پوری تفصیلات معلوم نہ ہوسکی۔ اندھ میںپرائمری سکول پیسوا اندھ جبکہ ٹھٹھارکہ میںہائی سکول کوکافی نقصان ہوا۔ وہیں سلبلہ میںناظم دین ملک کے رہائشی مکان کی چھت اُڑ گئی۔ گوئی میں پی ایم جی ایس وائی کی سڑک کٹائی کی وجہ سے زمین کھسکنے سے فاروق احمدولدمرحوم حبیب اللہ منہاس کے رہائشی مکان کوشدیدنقصان پہنچا، جبکہ بھیمداسہ میںمحمداکرم منہاس کے رہائشی مکان کوشدیدنقصا ہوا۔جمالدین تراگوال ماسوا،غلا م محمدلون اندھ کے رہائشی مکانات،ہیم راج چھچھواہ مکان،ٹھٹھارکہ میں کئی رہائشی مکانات کوتیزہوائوںسے ہوئے نقصانات کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔