Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

تصدق مفتی کی اپیل اور سیاسی پارٹیوں سے میٹنگ کے بعد ,اننت ناگ نشست کاانتخاب ملتوی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 11, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اننت ناگ پارلیمانی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو ملتوی کردیا ہے۔ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کی نیشنل کانفرنس،کانگریس، پی ڈی پی اور بھاجپا کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں پیش کی گئی آرا اور ریاستی محکمہ داخلہ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ اننت ناگ پارلیمانی نشست کے ضمنی انتخاب کو25مئی تک ملتوی کیا گیاہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اتوار کو سرینگر نشست کیلئے ہوئی پولنگ کے دوران8افراد کی ہلاکتیں پیش آنے کے بعد ریاستی پولیس اور محکمہ داخلہ کی ایک اہم میٹنگ اتوار کی رات ایک بجے تک منعقد ہوئی جس میں دوسرے مرحلے کے لئے اننت ناگ نشست کیلئے 12اپریل کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے صورتحال کو انتہائی مخدوش قرار دیا گیا اور اس ضمن میں مرکزی وزارت داخلہ کو سوموار کی صبح ہی مفصل رپورٹ بھیج دی گئی۔سوموار کی صبح وزیر اعلیٰ کے بھائی تصدق مفتی جو اننت ناگ نشست کیلئے پی ڈی پی کے امیدوار ہیں نے ایک پریس کانفرنس میں انتخابات ملتوی کرنے کی مانگ کی۔ بعد میں دن میں چیف الیکٹورل آفیسر شانتا منو نے سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ طلب کی تاکہ اس معاملہ پر غور کیا جاسکے۔ میٹنگ میں نیشنل کانفرنس کے سنیئر لیڈران علی محمد ساگر،محمد اکبر لون اور ناصر اسلم وانی،حکمران جماعت پی ڈی پی کی طرف سے قانون ساز کونسل کے ممبر یاسر ریشی اور یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ کے علاوہ کانگریس کی طرف سے نائب صدر غلام نبی مونگا،عثمان مجید اور اور بی جے پی کے نمائئدے محمد اشرف نے شرکت کی۔میٹنگ میں تمام پارٹی لیڈروں نے اننت ناگ نشست کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اپنی آرا سے چیف الیکٹورل افسر کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق جہاں پی ڈی پی نے انتخابات کو ملتوی کرنے کی وکالت کی وہیں نیشنل کانفرنس نے انتخابات کرانے کی مانگ کی۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی پی کے یاسر ریشی نے بتایا ’’ انکی جماعت کیلئے کرسی سے قیمتی کسی ماںکی اولاد ہے‘‘ جبکہ وہ کشمیری عوام کو راحت پہنچانے کیلئے سیاست میں آئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس نے اپنا نقطہ نگاہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ2014میں بھی پی ڈی پی نے انتخابات میں عجلت کی اور اس بار بھی،تاہم وہ اب انتخابات لڑنے کیلئے تیار ہیں۔میٹنگ میں موجود ایک لیڈر نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس کے ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور بی جے پی کے محمد اشرف کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ بی جے پی نمائندے نے انہیں مخاطب ہو کر بتایا ’’ آپ کو لوگوں کی جانوں کی فکر نہیں بلکہ اقتدار کھونے کا غم ہے‘‘۔میٹنگ میںکانگریس نے بھی وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔کشمیر عظمیٰ نے اس سلسلے میں جب چیف الیکٹورل افسر شانت منو سے پوچھا کہ انتخابات ملتوی ہو رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے بعد انہوں نے سیاسی جماعتوں کی آرا سے مرکزی الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں اس حوالے سے میٹنگ ہو رہی ہے اور اس میں انتخابات کے ملتوی ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے حتمی  فیصلہ کیا  جائے گا۔اس دوران شانت منو نے بتایا کہ بڈگام میں38پولنگ بوتھوں پر13اپریل کو سر نو انتخابات کرائے جائیں گے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

منڈی کے لورن علاقہ میں بادل پھٹنے سے ایک شخص ازجان
پیر پنچال
ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی نعش برآمد
تازہ ترین
ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات
برصغیر
کشمیر میں سیاحتی شعبے کی بحالی حکومت ہند کی اولین ترجیح: گجیندر سنگھ شیخاوت
برصغیر

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

پاکستان جموں و کشمیر کی ترقی اوریکجہتی سے ناخوش : منوج سنہا

July 7, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

امرناتھ یاترا کے لیے 8,600سے زائد یاتریوں پر مشتمل چھٹا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 7, 2025
صفحہ اول

یوم عاشورہ پرجموںو کشمیر بھر میں بڑے اجتماعات منعقد | ذوالجناح کے فقید المثال جلوس بر آمد

July 6, 2025
صفحہ اول

وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?