Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

وانِہامہ بیروہ کے غریب کنبے کی خوشیاں چلی گئیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 11, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر//شادی کے 6ماہ قبل ہی فورسز اہلکاروں نے 25سالہ شاہینہ دختر غلام احمد پرے ساکن وانی ہامہ کوگولی کا نشانہ بناکر نہ صرف شدید زخمی کردیا ہے بلکہ شاہینہ اور اسکی بہن کے دلہن بننے کے خواب کو فی الحال چکنا چو ر کردیا ہے ۔ فورسز اہلکاروں نے اتوار کو پولنگ کے روزشاہینہ کے گھر میں گھس کر اس پر گولی چلائی۔ فورسز اہلکاروں کی طرف سے چلائی گئی گولی سیدھے شاہینہ کی بائیں ران میں جالگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔شدید زخمی شاہینہ کو بون اینڈ جوائنٹ اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گولی سے شاہینہ کی ران کی ہڈی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔وانی ہامہ بیروہ کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی شاہینہ اور اسکی بڑی بہن محفومہ کی شادی امسال ستمبر کے مہینے میں مقرر تھی اور گھر میں خوشیوں کے آنے کی دستک سنائی دینے لگی تھی لیکن فورسز اہلکاروں نے ان کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا ہے۔جواں سال شاہینہ بائیں ران میں گولی لگنے کی وجہ سے کمر کے بل لیٹنے پر مجبور ہوگئی ہے کیوںکہ گولی سے اسکی بائیں ٹانگ کی ران کی ہڈی کو شدید نقصان پہنچاہے۔بیروہ میں پیش آئے واقعہ کے بارے میں شاہینہ نے بتایا ’’ہماری بھابی حاملہ ہے اور میں اسکی دیکھ بال کیلئے اس کے کمرے میں ہی بیٹھی تھی اور چند کمسن بچے ہمارے گھر کے قریب سے جانے والی گلی میں نعرہ بازی کررہے تھے ۔ شاہینہ نے  بتایا ’’ میرا والد کسان ہے او ر میرے والد کو میرے علاوہ 5بیٹیوں اور ایک چھوٹے بیٹے کی پرورش کرنی پڑتی ہے جن میں بڑی بیٹی محفومہ، ستارہ، رخسانہ، شوبی اور شانی شامل ہیں‘‘۔شاہینہ نے کہا ’’ کیونکہ ہم غریب گھر سے تعلق رکھتے ہیں اسلئے گھر کی دیواربندی ممکن نہ ہوسکی ہے‘‘۔ شاہینہ نے بتایا ’’ بھابی کے کمرے سے نعرہ بازی کرنے والے کمسن بچوں پر سیدھے نظر پڑرہی تھی اور فورسز اہلکاروں نے جوں ہی بچوں کا تعاقب کرنا شروع کردیا تو چند بچے ہمارے گھر کے صحن سے فرار ہوئے اور فورسز اہلکار انکا تعاقب کرتے ہوئے ہمارے گھر کے اندر داخل ہوئے اور تو ڑ پھوڑ کرنے لگے ، خود کو خطرے میں پاتے ہی میں نے جان بچانے کیلئے گھر کی کھڑکی سے باہر آنے کی کوشش کی تاہم فورسز اہلکاوں نے دیکھتے ہی میری ٹانگ پر گولی مار دی جو سیدھے میری بائیں ران پر جالگی‘‘۔ شاہینہ نے بتایا ’’گولی لگتے ہی میں بے ہوش ہوگئی اور پھر کیا ہوا مجھے کچھ معلوم نہیں ہے‘‘۔ 25سالہ شاہینہ نے مزید بتایا ’’ میںسوزن کاری کے ذریعے ہی شادی کیلئے چھوٹا موٹا سامان جمع کرتی تھی مگر اب کئی ماہ تک اسپتال میں زیر علاج رہنا ہوگا جس کا تمام خرچہ میرے غریب والد کو ہی اٹھانا پڑے گا‘‘۔ بون اینڈ جوائنٹ اسپتال میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شاہینہ کی بائیں ران کی ہڈی کو گولی لگنے سے شدید نقصان پہنچاہے جس کے علاج و معالجے کیلئے کافی وقت درکا ہے۔ شاہینہ کے والد غلام احمد پرے نے کہا ’’ والد کا سب سے بڑا خواب یہی ہوتا ہے کہ بیٹی کی جلد شادی ہو اور محنت مزدوری کرکے میں نے بیٹیوں کی شادی کا سامان جمع کردیا تھا مگر اتوار کی صورتحال اور دلہن بننے والی بیٹی کو اسپتال کے بستر پر دیکھ کر زار زار رونے کا دل کر رہا ہے۔  
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دہلی سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی | مانسون شمال کی طرف مزید آگے بڑھنے والا ہے
برصغیر
احمد آباد طیارہ حادثہ | ابتدائی رپورٹ حکومت کوپیش
برصغیر
بہار میںسخت مخالفت کے بیچ ووٹر لسٹ پر نظرثانی | 24گھنٹے میں 1.18کروڑ فارم جمع
برصغیر
ٹورازم کانفرنس ملی ٹینسی کا مناسب جواب||ملی ٹینٹوں کیلئے کوئی جگہ نہیں سیاحت کے شعبے کی ترقی صرف پرامن اور محفوظ ماحول میں ممکن:ایل جی
صفحہ اول

Related

صفحہ اول

حج 2026 کا عمل شروع ۔31جولائی تک درخواستوں کی تاریخ مقرر

July 8, 2025
صفحہ اول

بزرگ قیدیوں کیلئے خصوصی سہولیات وزارت داخلہ کی ریاستوں اور یوٹیز کو ہدایات

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?