Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

مزاحمتی قائدین خانہ وتھانہ نظر بند،بڈگام چلو کام پر قصبے کی ناکہ بندی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 15, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر// شہری ہلاکتوں کے خلاف مزاحمتی خیمے کی طرف سے دی گئی بڈگام چلو کال پر سرکار نے بریک لگاتے ہوئے قصبے میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے جبکہ کئی راستوں پر خار دار تاریں بھی نصب کی گئیں۔اس دوران پائین شہر کے نوہٹہ، کاوڈارہ،نٹی پورہ، ڈادہ ونپورہ چاڈورہ،سوپور،حاجن،اجس،ترال اور دیگر جگہوں پر احتجاجی مظاہروں،سنگبازی،شلنگ اور ہوائی فائرنگ ہوئی۔
 احتجاج و شلنگ
 مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے9اپریل کو ہوئی شہری ہلاکتوں کے خلاف بڈگام چلو کی کال کے پیش نظر بڈگام قصبہ کو سیل کیا گیا جبکہ اہم راستوں اور سڑکوں  پر خار دار تاریں نصب کی گئیں۔ جلسہ گاہ ’’بہشت زہرہ ‘‘کی بھی ناکہ بندی کی گئی تھی۔ قصبے میں تمام دوکانیں اور کاروباری ادارے مقفل تھے جبکہ ٹرانسپورٹ بھی جزوی طور ہی چل رہا تھا۔ اس دوران نماز جمعہ کے بعد کال کے پیش نظر جامع مسجد سمیت دیگر کئی علاقوں میں احتجاجی جلوس برآمد کئے گئے ۔ جامع مسجد سرینگر سے حریت کارکنوں کی ایک بڑی تعداد پر مشتمل احتجاجی جلوس نکالا گیا ۔  جب یہ جلوس نوہٹہ چوک میں پہنچا ،تو اس دوران یہاں پہلے سے تعینات پولیس کی بھاری جمعیت نے اس کا راستہ روکا اور آگے جانے کی اجازت نہیں دی  ۔ اگر چہ جلوس واپس جامع مسجد کی طرف لوٹ آیا تاہم کچھ نوجوانوں نے فورسز پر پتھرائو کیا جس کے جواب میں فورسز نے بھی جوابی سنگبازی کی۔یہ سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا جبکہ بعد میں پولیس اور فورسز اہلکاروں نے نوجوانوں کا تعاقب کیا اور انہیں منتشر کیا۔ کاوڈارہ میں بھی فورسز اور پولیس کا نوجوانوں کے درمیان سنگبازی ہوئی جس کے دوران فورسز نے ٹیر گیس کے گولے داغے۔ نٹی پورہ میں نماز جمعہ کے مطابق اولڈ آر ٹی ائو کے نزدیک نوجوان سڑکوں پر نمودار ہوئے اور نعرہ بازی کرتے ہوئے فورسز پر پتھرائو کیا جس کے جواب میں فورسز نے بھی سنگبازی کی ،اور یہ سلسلہ کچھ تک جاری رہا۔چاڈورہ کے ڈاڈہ ونپورہ میں بھی نماز جمعہ کے بعد احتجاجی جلوس برآمداور اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے9  اپریل کو جان بحق ہوئے کمسن طالب علم عامر منظور کے گھر پر پہنچا،جہاں انہوں نے مرحوم طالب علم کو خراج عقیدت ادا کیا۔بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں نے جمع ہوکر احتجاج کیا ۔نامہ نگار عازم جان کے مطابق احتجاج کے دوران نوجوانوں نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔کچھ نوجوانوں نے آرمی گڑول سکول پرپتھرائوکرکے نشانہ بنایا جبکہ فورسز نے ہوا میں متعدد گولیاں چلائی اور  شلنگ بھی کی ۔ اجس میں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد کے باہر نوجوانوں نے جمع ہو کر آزادی کے حق میں نعرے لگا کر زبردست احتجاج کیا ہے۔اس موقعہ پرجامع مسجد اجس سے مزار شہداء تک جلوس نکالا، جہاں شہداء کے حق میں فاتحہ خوانی کی گئی ۔نامہ نگار غلام محمد کے مطابق نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سوپور سے نوجوانون نے جلوس برآمد کرنے کی کوشش کی۔ جب جلوس میں شامل لوگوں نے مین چوک کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی تو پہلے سے موجود پولیس و فورسز اہلکاروں نے انکی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں منتشر ہونے کی ہدایت دی،تاہم نوجوانوں نے فورسز کو نشانہ بناتے ہوئے سنگبازی کی۔ فورسز نے قصبے میں پائو ا شلوں کا استعمال کیا جس کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پرا۔ ٹہاب  پلوامہ میں مکمل بند رہا۔نامہ نگار سید اعجاز کے مطابق پولیس نے فورسز پر پتھرائو کرنے والے نوجوانوں کا تعاقب کر کے چند نوجوانوں کو گرفتار کیا ۔ گرفتار شدہ نوجوانوں کا تعلق ترال کے مختلف علاقوںسے ہے۔۔اس دوران سید علی گیلانی گھر میں نظر بند رہے جبکہ میر واعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ ،نعیم خان کے علاوہ دیگر مزاحمتی لیڈران کو بھی خانہ نظر بند رکھا گیا  جبکہ محمد یاسین ملک ،امتیاز حیدر،مولوی بشیر عرفانی،غلام احمد گلزار سمیت دیگر لوگ بھی جیلوں میں بند ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے پر کانگریس کا جنتر منتر پر مظاہرہ
برصغیر
ریاستی درجہ بحالی کا مطالبہ :کانگریس نے کبھی بھی تعاون نہیں مانگا:وزیراعلیٰ عمرعبداللہ
برصغیر
لیفٹیننٹ گورنر نے ملی ٹینسی سے متاثرہ خاندانوں کیلئےمخصوص ویب پورٹل کا افتتاح کیا
برصغیر
امرناتھ یاترا: ساڑھے تین ہزار سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ
برصغیر

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی 2بجے تک ملتوی

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ ہاؤس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ

July 22, 2025
صفحہ اول

آپریشن سندور اور پہلگام حملہ معاملات|| پارلیمنٹ کا پہلا دن ہنگامہ کی نذر اپوزیشن کی نعرے بازی اور احتجاج کے بعد حکومت بحث کرانے پر متفق

July 21, 2025
صفحہ اول

مقررہ ہدف 100فیصدحاصل ۔22منٹ میں دہشت گردی ٹھکانے تباہ:مودی

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?