Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

چھروں نے فوٹو جرنلسٹ زہیب حمزہ اور میر جاوید کی دنیا ہی اجاڑ دی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 4, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر//صحافت کی آزادی اور تشریح الگ الگ لوگوں اور ملکوں میں علیحدہ علیحدہ ہوسکتی ہے تاہم فوٹو جرنلسٹ زہیب حمزہ اور نامہ نگار میر جاوید کے نزدیک اس درد اور کرب سے خلاصی پانے کی آزادی ہے،جو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے دوران آنکھوںمیں پیلٹ لگنے سے انہیں جو تکلیف پہنچی ہیں۔ شورش زدہ علاقوں میں اگر چہ صحافیوں کو حکومتوں کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنانے کی بات کوئی نئی نہیں ہے تاہم کشمیر میں شاید ہی کوئی صحافی موجود ہوگاجس کو مخدوش صورتحال سے گزرنا نہ پڑا ہو۔گزشتہ برس کی ایجی ٹیشن کے دوران جہاں درجنوں ویڈیو اور فوٹو جرنلسٹوں سمیت درجنوں نامہ نگاروں کی ہڈی پسلیاں ایک کر دی گئیں تاہم سرینگر کے زہیب حمزہ اور لنگیٹ کے میر جاوید کو وہ درد ملا،جو شاید عمر کے آخر تک ان کو سہنا پڑے گا۔5اگست2017کو میر جاوید کرالہ گنڈ لنگیٹ میں اپنے گھر میں تھا اور اچانک ماحول بگڑ گیا اور صورتحال تشویشناک بن گئی۔جاوید ،جو کہ مقامی نیوز ایجنسی کشمیر نیوز نیٹ ورک میں کام کرتا تھا،اوراپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے اس نے صورتحال کا جائزہ لینے کی کوشش کی۔اس دوران ہر سو ٹیر گیس گولوں،نعرہ بازی اور پتھرائو ہونے لگا اور جاوید نے اس نمائندے کرالہ گنڈ لنگیٹ میں پیش ہو رہی صورتحال کا آنکھوں دیکھا حال سنانا شروع کیا،مگر اچانک ایک دھماکے اور چیخ کے ساتھ ہی فون منقطع ہوا اور بعد میں3دنوں کے بعد ہی اس کی خیرخبر معلوم ہوئی۔ جاوید کوصدر اسپتال پہنچایا گیا تھاجہاں اس نے اپنی روداد بتاتے ہوئے کہا کہ کس طرح اس کو ہدف بنا کر پیلٹ کا نشانہ بنایا گیا۔8ماہ گزر جانے کے بعد بھی جاوید اسی درد اور کرب میں مبتلا ہے جبکہ مالی بدحالی اور ذہنی تاریکی نے اس کو مفلوج بنا دیا۔جاوید کہتا ہے کہ اس نے اپنا کام بھی کھویا اور اب وہ پیشہ وارانہ ْسرگرمیاں بھی نبھا نہیں پار ہا ہے کیونکہ کمپوٹر پر کام کرنے کے ساتھ ہی ایک آنکھ پر زیادہ دبائو پڑتا ہے اور اسے لگتا ہے کہ اس کے دماغ کی نسیں پھٹ جائینگی۔جاوید کا کہنا ہے اگر بروقت علاج فراہم کیا جاتا تو شاید آج اس کو اس درد سے گزرنا نہیں پڑتا،تاہم جب اسے کپوارہ اسپتال پہنچایا گیا تو وہاں بھی شلنگ ہوئی اور میرا علاج نہیں ہوا۔ شہر سرینگر کے رعناواری میں4ستمبر کو پھر ایسا ہی واقع پیش آیا اور فوٹو جرنسلٹ زہیب حمزہ پیشہ وارانہ سرگرمیاں نبھانے کیلئے ناید یار رعناواری پہنچا۔زہیب کا کہنا ہے’’ میں پیشہ وارانہ سرگرمیاں نبھا رہا تھا،اور اس دوران ٹیر گیس شلنگ شروع ہوئی اور ہم نے ایک گلی میں پناہ لی،تاہم فورسز مشتعل انداز میں وہاں پر آئے اور میںنے اپنے کیمرے اوپر اٹھاکر انہیں بتایا کہ میں ایک فوٹو جرنلسٹ ہوں،مگر انہوں نے آئو دیکھا نہ تائو اور پیلٹ فائر کیا،جس کے چھرے میرے جسم اور آنکھ میں پیوست ہوئے اور میں وہی پر گر گیا‘‘۔اس نے بتایا کہ بعد میں پہلے مجھے رعناواری اور بعد میں صدر اسپتال پہنچایا گیا جہاں آنکھ کا آپریشن ہوا اور جسم میں پیوست چھروں کو نکالا گیا۔زہیب کے مطابق آج تک انکی3جراحیاں عمل میں لائی گئی،مگر اب بھی آنکھ میں روشنی سے جوجھ رہا ہو۔ضہیب کو آج تک ایک لاکھ روپے ادویات پر خرچ ہوئے ہیں اور اسکی نوکری بھی جاتی رہیں،تاہم سرکار کے کسی کارندھے نے انکا نام بھی نہیں لیا۔جاوید اور ضہیب حمزہ کے ایک آنکھ کی بصارت جاتی رہی اور وہ اس درد اور گھٹن بھرے ماحول سے اب بھی باہر نہیں نکل پا رہا ہے۔دونوں صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہیں رات کو ڈراونے خواب آتے ہیں اور رہ رہ کر وہ واقعات یاد آتے ہیں جب انہیں عمر بھر کیلئے نا خیز کردیا گیا۔ میر جاوید اور زہیب حمزہ کے مطابق انکے نزدیک پریس کی آزادی کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس گھٹن،درد اور ذہنی تنائو سے باہر نکلنا اور ایک مرتبہ پھر اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیاں شروع کرنا ہے،تاہم انہیں تاریکی اور مایوسی کے عالم کے سوا اور کوئی بھی چیز نظر نہیں آرہی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

کشمیر

بغیر دودھ چائے، کھٹا میوہ اور سیب صحت مند زندگی کیلئے لازمی ذہنی تنائو، شوگر اور بلڈ پریشر سے بچنے کیلئے فلیونائیڈ اہم:ماہرین صحت

July 9, 2025
کشمیر

سیاحوں کی آمد دوبارہ شروع امر ناتھ یاتری بھی صورتحال سے مطمئن:عمر عبداللہ

July 9, 2025
کشمیر

بارش نے کشمیر میں گرمی سے نجات دلائی درجہ حرارت میں کمی، پارہ 22.7ریکارڈ،موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

July 9, 2025
کشمیر

جموں و کشمیر میں 316دیہی سڑکیں مرکز کی جانب سے 4,224کروڑ روپے مختص

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?