Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

ایجنڈا آف الائنس بھونڈا مذاق ثابت: حکیم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 12, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 سرینگر//پی ڈی ایف سربراہ حکیم محمد یاسین کی صدارت میں سرکاری رہائش گاہ پر پارٹی کور کمیٹی کی ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ریاستی سطح کے سبھی عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکیم محمد یاسین نے ریاست میںموجودہ دھماکہ خیزصورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی و ریاستی لیڈروں کی طرف سے جو آئے روز دھمکی آمیز اور اشتعال انگیزبیانات آرہے ہیں ،اُن سے یہاں حالات بہتر ہونے کے بجائے بگڑتے ہی جارہے ہیں۔ایجنڈا آف الائنس کو ریاستی عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایجنڈا وقت گزرنے کے ساتھ سراب ثابت ہوا ہے۔حالانکہ یہ دونوں ساجھی دار جماعتیںاس بات کا راگ الاپا  کرتے تھے کہ اس میں بھارت پاکستان اور حریت سمیت تمام متعلقہ فریقین سے بات چیت کا عمل شروع کرنے کیلئے راہیں ہموار کی جاسکیں لیکن ایسا نہیں کیا گیا بلکہ مرکزی قیادت کے بیانات سے ثابت ہوا ہے کہ وہ  بات چیت کی راہیں ہموار کرنے کے بجائے مسدود کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔  انہوں نے بھارت کی سیاسی قیادت اوروزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے تلقین کی کہ وہ شرانگیز اور اشتعال انگیز بیانات دینے سے اجتناب کریں۔حکیم نے بی جے پی و پی ڈی پی مخلوط سرکار اور مرکزی سرکار سے کہا کہ وہ ریاست کی سیاسی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے ایسی راہیں کھوجنے کی کوششیں کریں جن سے یہ دیرینہ مسئلہ پُر امن طور پر حل کرنے میں مدد مل سکے تاکہ ریاست خاص کر وادی کے لوگ جس دلدل میں دہائیوں سے پھنسے ہوئے ہیں اُن کو اس دلدل سے باعزت باہر نکالا جاسکے۔ انہوں نے ریاست کی مین اسٹریم جماعتوں کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان جماعتوں نے بھی ماضی میں تنازعہ کشمیر کے حوالے سے کوئی مثبت لا ئحہ عمل اختیار نہیں کیا اور یہ جماعتیں یہاں کے سیاسی حالات کو بگاڑنے کیلئے کافی حد تک ذمہ دار ہیں۔ حکیم نے کہا کہ ان جماعتوں نے کبھی ایسا لائحہ عمل اختیار کرنے کی کوشش نہیں کی جس سے یہ مسئلہ حل ہونے میں مدد مل جاتی۔انہوں نے کہا اب وقت کی ضرورت ہے کہ تمام مین اسٹرتیم جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں اور علیحدگی پسند جماعتوں کے ساتھ متحدہ پلیٹ فارم قائم کرنے کی کوشش کریں تاکہ اس پیچیدہ مسئلے کو مزید خون خرابہ کئے بغیر حل کیا جاسکے۔ حریت اور پاکستان سمیت تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مزاکراتی عمل شروع کرنے کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل بات چیت میں ہی مضمر ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت کسانوں کی بہبود کیلئے پُرعزم جاویدڈار کافروٹ منڈی کانس پورہ کادورہ
صنعت، تجارت و مالیات
۔141سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کیلئے 990 کروڑ روپے مختص حق اطلاعات درخواست کے جواب میں انکشاف
صنعت، تجارت و مالیات
فن جذبات ، احساسات کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے تنویر صادق کے ہاتھوں حول میں آرٹ گیلری کا افتتاح
صنعت، تجارت و مالیات
غزلیات
ادب نام

Related

تازہ ترینکشمیر

بارہمولہ میں 15سالہ لڑکا نالہ ننگلی میں غرقآب ، سرچ آپریشن جاری

July 12, 2025
تازہ ترینکشمیر

ہندوارہ پولیس کی سائبر فراڈ کے خلاف بڑی کامیابی، 28 لاکھ روپے کی رقم بازیاب

July 12, 2025
تازہ ترینکشمیر

گاندربل میں تین مطلوب دہشت گردوں کی کروڑوں کی جائیدادیں ضبط

July 12, 2025
تازہ ترینکشمیر

شیلنگ کے زخم ذہنوں پر باقی: اُوڑی میں خواتین و بچے شدید نفسیاتی دباو کے شکار

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?