مینڈھر//بالاکو ٹ کے سر حدی علا قوں میں بسنے والے لوگوںنے ایک بار پھر حکومت سے محفوظ مقامات پر کالونیاں اور پختہ بنکر تعمیر کرنے کی مانگ کی ہے ۔لوگوں کاکہناہے کہ ہر بار فائرنگ اور گولہ باری سے ان کو نقصان سے دوچار ہوناپڑتاہے اور کئی لوگوں کی جانیں بھی تلف ہوئی ہیں جبکہ درجنو ں ما ل مو یشیوں کے ساتھ ساتھ ان کی جائیداد کو بھی نقصان پہنچاہے ۔ سابق سرپنچ شا دم خان ، سابق سرپنچ ما سٹر عنا یت اللہ خان ، فا ضل خان، محمد مجید خان، گل صید خان اوریو تھ لیڈ ر ظہیر خان کاکہناہے کہ جب بھی فا ئر نگ ہو تی ہے تو ان کا لا کھو ں روپے کا نقصان ہو تا ہے اور کئی قیمتی جا نیں چلی جا تی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ جب بھی کوئی سرکا ر کا نما ئندہ بالاکو ٹ میں آیا تواس نے ان کے ساتھ وعد ہ کیا کہ بالاکوٹ میں پختہ بنکر تعمیر کئے جائیںگے تا کہ ضر ورت پڑ نے پر لو گ ان بنکرو ں کا استعما ل کر سکیںتاہم یہ وعدہ اب تک ایفا نہیںہوا اور ان کو آج بھی اسی طرح کی مشکلات کاسامناہے ۔انہو ں نے کہا کہ 2015میں فا ئر نگ اور گولہ باری سے بالاکوٹ میں سرپنچ سمیت 7افراد ہلاک ہو گئے تھے اور کئی لو گ زخمی بھی ہوئے جس کے بعد ریاستی ہی نہیں بلکہ قومی سطح کے لیڈران نے بھی اس علاقے کا دورہ کیا اور بڑے بڑے وعدے کئے لیکن دو سال بیت گئے ہیں اور ان کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے ۔ان کاکہناہے کہ2016میں بھی حد متارکہ پر کئی لو گ ما رے گئے لیکن سرکا ر نے اس وقت تک سرحد پر بسنے والے لو گو ں کے کئے کچھ نہیں کیا ۔انہوںنے کہاکہ ان دنوں پھر سے حالات کشیدہ ہیں اور انہیں یہ خوف ستائے جارہاہے کہ بالاکوٹ کب میدان جنگ بن جائے گا۔