راجوری //راجوری کے کوٹرنکہ علاقے میںایک شخص پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل بن گیاجبکہ اس کاساتھی زخمی ہواہے ۔ذرائع نے بتایاکہ کچھ لوگ مال مویشی لیکر نچلے علاقوںسے بالائی علاقوں کی طرف جارہے تھے جس دوران ان میںسے دو پھسل کر پہاڑی سے نیچے گرے جس کے نتیجہ میں پچاس سالہ محمد بشیر ولد میاں ساکن تریرو کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ پچیس سالہ محمد الطاف ساکن موگلہ زخمی ہواجسے وہاںسے نکال لیاگیااور وہ اب ضلع ہسپتال راجوری میں زیر علاج ہے ۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات بھی شروع کردی ہے ۔