مینڈھر//مینڈھر میں بھی پولی تھین مخالف مہم چلائی گئی جس دوران مینڈھر بازار میں دوکانداروںسے دس کلو لفافے ضبط کئے گئے ۔ بلاک ڈیولپمنٹ افسر مینڈھر طارق عزیز ، اے ای ای اقبال رانا، نائب تحصیلدار مینڈھر محمد کبیر کی قیادت میں اس مہم کے دوران کئی دوکانوں کامعائنہ کیاگیا ۔اس موقعہ پرمینڈھر بازار سے دس کلو لفافے ضبط کرکے دوکانداروں کو سختی سے انتباہ جاری کیاگیاکہ اگر انہوںنے پھر سے ان کا استعمال کیاتو سخت کارروائی کی جائے گی ۔