راجوری// جموں کشمیر پیپلز مومنٹ نے میرواعظ مولوی فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کو ان کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دونوں قائدین کو تحریکِ آزادی کشمیر کے عظیم رہنما قرار دیا۔یہاںجاری بیان کے مطابق حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کے چیئر مین میر شاہد سلیم نے جموں میں پارٹی کارکنا ن کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ملت میر واعظ مولوی فاروق اور شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون نے کشمیری قوم کے حقِ خود ارادیت کے حصول کی خاطر اپنی زندگی میں جو کردار نبھایا ،وہ ہر اعتبار سے قابلِ ستائش اور اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان دونوں عظیم رہنماو¿ں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنے گرم گرم لہو سے تحریکِ آزادی کشمیر کی آبیاری کی۔میر شاہد سلیم نے کہا کہ آج جب کے تحریکِ آزادی کشمیر ایک فیصلہ کن اور اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ،ہمیں میر واعظ مولوی فاروق، خواجہ عبدلغنی لون اور سینکڑوں دوسرے رہنماو¿ں اور عام شہریوں کو فراموش نہیں کرنا چاہےے جنہوں نے قوم کے عزت اور وقار اور کل کی خاطر اپنے آج کو قربان کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ آج جب ہم کشمیر کے منظر نامے پر نظر ڈالتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں سماج کے تمام طبقہ جات بالخصوص نوجوانانِ قوم اپنے پیدائشی حق حقِ خود ارادیت کے حصول کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور انہیں دنیا کی کوئی بھی طاقت اپنے پیدائشی حق کے حصول سے باز نہیں رکھ سکتی۔انہوں نے کہا کہ آج کشمیر کی سڑکیں چوراہے اور گلی کوچے آئے دن جو مناطر پیش کرتے ہیںاسے عالمی برادری اور عالمی ضمیر کسی بھی طور نظر انداز نہیں کر سکتا۔میر شاہد سلیم نے کہا کہ ان دونوں شہید رہنماو¿ں اور ہزاروں دوسرے شہداءکشمیر کو خراجِ پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ریاست میں جاری حق ِ خود اردیت کی تحریک کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچا نے کے لئے یکسوئی سے کام کریںاور ہمیں اپنے شہید قائدین کی طرح اس عظیم مقصد کے حصول کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے تیار رہنا چاہےے ۔