ڈوڈہ//گندنہ ،ڈوڈہ کے ہائر سیکنڈری سکول میں اساتذہ کی قلت سے سکول ضلع میں سب سے بدترین سکولوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ آل انڈیا سٹوڈنٹس فیڈریشن(AISF) جموں کے قومی کونسل ممبر مُکیش پریہار کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق طلاب کی جانب سے سکول میں اساتذہ اور کلاس روموں کی قلت، دوپہر کے کھانے اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر موصول شدہ شکایات کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہائر سیکنڈری سکول گوندنہ میں فقط دو استاد ہیں جبکہ سکول کے لئے 14اساتذہ کی منظور شدہ اسامیاں ہیں۔اُنہوں نے کہا ہے کہ سکول میں اساتذہ کی قلت سے طلبااکثر و بیشتر بیکار رہتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ایک طرف تو سرکار تعلیمی اداروں میں بہتری کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے جبکہ سرکاری سکولوںمیں اساتذہ کی قلت سے نمٹنے کے لئے کوئی شفاف پالیسی نہیں ہے۔اُنہوں نے مخلوط سرکار اور سی ای او ڈوڈہ سے ضلع میں تدریسی عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے فوری اقدام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔