سرینگر//رُکنِ اسمبلی نوشہرہ رویندر رینہ اور رُکنِ کونسل سریندر چودھری نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی اور متعدد معاملات و مسائل اُن کی نوٹس میں لائے ۔ ایک علیحدہ میٹنگ میں قانون سازیہ ارکان نے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کیلئے حفاظتی اقدامات اٹھانے کی مانگ کی جن میں بنکروں کی تعمیر اور سرحدی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کیلئے قائم کئے گئے کیمپوں میں معقول سہولیات دستیاب رکھنا شامل ہے ۔ انہوں نے کشمیری مہاجرین کی طرز پر سرحدی گولہ باری سے متاثرین کیلئے معقول امدادی پیکیج کی مانگ کی ۔ وزیر اعلیٰ نے ممبران سے کہا کہ حکومت سرحد کے آر پار ہو رہی گولہ باری سے متاثرہ لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور اس ضمن میں مختلف سطحوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔