مینڈھر//منکو ٹ کے ساگرہ علا قہ میں انتظامیہ نے جنگلا ت کی زمین سے نا جا ئز طو ر پر تعمیرات کئے گئے ڈھانچوںکو مسمار کیا۔جمعرات کو محکمہ جنگلات کی پر وٹیکشن فورس ، مینڈھر پو لیس اور محکمہ مال کے ملا زمین کی ٹیم نے ایس ڈی ایم مینڈھر ، ایس ڈی پی او مینڈھر، تحصیلدار منکو ٹ اور رینج افسر مینڈھر کی سربراہی میں موقعہ پر پہنچ کر 50کنا ل جنگلاتی اراضی پر بنائے گئے ڈھانچوں کومسمار کردیا اور ڈھا نچو ں کے اند ر بسنے والے لو گو ں کا سامان باہرنکال دیا۔ یا رہے کہ کئی سال قبل اس زمین پر نا جا ئزقبضہ کیاگیاتھاتاہم لوگوںکی شکایات پر کوئی کان نہیں دھراجاتاتھا ۔ اب محکمہ نے کارروائی کرکے اپنی زمین خالی کرائی ہے۔