مینڈھر//سر حد ی تحصیل بالاکوٹ کے لو گو ں نے بجلی کی عد م دستیا بی پر محکمہ کے خلاف دھار گلون کے مقام پر شدید احتجاج کیا جس دوران مینڈھر جموں شاہراہ کئی گھنٹے تک ٹریفک کیلئے بند رہی ۔ مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ گز شتہ کئی دنو ں سے دھا رگلو ن اور اس کے گر دو نو اح کے علا قو ں میں بجلی کی عد م دستیا بی ہے جس کی وجہ سے لو گو ں کو کسی قسم کی مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ علا قہ میں تھو ڑی سے بھی ہو ا چلے تو محکمہ بجلی کے ملا زمین بجلی کی کٹو تی کر دیتے ہیں۔لو گو ں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سے قبل بھی کئی مر تبہ سڑ ک کو بند کر کے محکمہ کے خلاف احتجاج کیا اور نا ئب تحصیلدار بالا کو ٹ کو یا داشت نا مہ بھی دیتے رہے لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ انہو ں نے افسر ان پر الز ام لگا یا کہ وہ یاد شت نا مہ کو کچر ے میں ڈال جا تے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ما ہ رمضان میں لو گو ں کو بجلی کی سپلا ئی فراہم نہیں ہورہی اور سحر ی اور افطاری کے وقت عموماًاندھیرا ہوتاہے ۔اس احتجاج کو دیکھتے ہوئے چو کی افسر بالاکوٹ موقعہ پر پہنچ گئے اور مظا ہر ین سے بات چیت کرکے انہیں یقین دلایاکہ متعلقہ حکام سے بات کرکے ان کا یہ مطالبہ پورا کیاجائے گا۔ چوکی افسر کی یقین دہانی پر لوگوں نے احتجاج ختم کیا اور سڑک پر ٹریفک کا سلسلہ بحال ہوا۔