سرنکوٹ// رہبر تعلیم فورم کا ہنگامی اجلاس زیر قیادت محمد یوسف شاہ ضلع صدر رہبرتعلیم فورم پونچھ منعقد ہوا ۔اس موقعہ پر رہبر تعلیم اساتذہ نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ حکومت اور محکمہ تعلیم کی طرف سے گزشتہ چار ماہ سے انہیں تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ انہیں خوردو نوش کیلئے بھی پیسے نہیں اور وہ بھکمری کاشکار ہورہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ رمضان کے مہینے میں ان کو زیادہ ہی مشکلات کاسامناہے اور تنخواہیں بند ہونے سے پریشانی ہی پریشانی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اگر ان کی تنخواہیں فوری طور پر واگزار نہ کی گئیں تو یکم جون سے ضلع صدر مقام پر احتجاجی دھرنا دیاجائے گا۔ اس موقعہ اساتذہ نے فورم کے تمام ارکان سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاجی دھرنے میں زیادہ سے زیادہ تعدا دمیں شریک ہوں اور اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کریں ۔اجلاس میںبدردین تحصیل صدر سرنکوٹ ،علی مرتضیٰ، عبدالقوی ،نصرت حسین شاہ، مختار خواجہ، غلام محی الدین وغیرہ بھی موجود تھے ۔