Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ذرا حوصلے کی ضرورت!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 2, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 ریاست میں حکمران اشتراک کی کلیدی جماعت پی ڈی پی نےپھر واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کےحل کی تلاش اس جماعت کے بنیادی عقائد کا حصہ ہے اور اسی کو بنیاد بنا کر پارٹی کے قائید مفتی محمد سعید نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ریاست کے اندر حکومتی اشتراک کے قیام کےلئے حامی بھر لی تھی۔ پارٹی کے نائب صدر نے گزشتہ روز ایک پالیسی بیان میں اس حوالے سے ماضی میں پارٹی کی جانب سے حاصل شدہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بھارت اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی فضا قائم کرنے کی کوشش ، لائن آف کنٹرول پر تجارت کی شروعات اور اسی نوعیت کے اقدامات کو بطور مثال پیش کیا ہے۔ اس میں دورائے نہیں کہ پی ڈی پی کے پہلے حکومتی اشتراک کے دوران وادی کے اندر اور خاص طور پر جنوبی کشمیر میں ، جو گزشتہ ایک برس سے آگ وآہن میں دہک رہا ہے، وہ حالات قطعی طور پر تبدیل ہوگئے تھے، جنکا گزرے 25برسوں کے دوران وہاں کے لوگوں کو سامنا تھا، خاص کر سرکاری سرپرستی کے حامل اُن بندوق برداروں، جو عرف عام میں اخوانیوں کے نام سے جانے جاتے تھے، کی جانب سے لوگوں کا ناطقہ جس طرح بند کر دیا گیا تھا ، اُس میں زمین و آسمان کا فرق واقع ہو ا تھا اور یقینی طور پر لوگوں نے راحت کی سانس لی تھی۔ ظاہر بات ہے کہ دوسرے دور حکومت میں بھی لوگوں کو اسی نوعیت کی توقعات تھیں، لیکن حالات و واقعات نے ثابت کیا ہے کہ موجودہ دور میں معاملہ وہ نہیں ہے ، بلکہ مرکزی میں برسراقتدار انتہا پسند عناصر کی جانب سے اُس پالیسی کو زمینی سطح پر لاگو کرنے میں  نہ صرف  قدم قدم  پر روکاوٹیں پیدا  کی گئیںبلکہ انتہا پسندانہ اقدامات کی وکالت کرتے ہوئے، صورتحال کو مزید سنگین بنانے میں معاونت کی گئی۔ ایسے حالات میں پی ڈی پی کی صفوں کے اندر پریشانیاں پید اہونا قدرتی امر ہے اور موجود ہ بیان اسی امر کا مظہر ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر یقینی اور نامساعد حالات کے بیچ جی رہے لوگوں کےدکھ درد کو محسوس کرنے والے ہی حقیقت کو سمجھ سکتے ہیں وہ اس مسئلے کا حل تلاش کرنے میں کسی قسم کی تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ بدیہی طور پر یہ اُن مرکزی قائدین کی جانب اشارہ ہے جو مسئلہ کشمیر کی نزاکتوں سے نہ صرف ناواقف ہیں، بلکہ عمومی سیاسی طرز عمل اختیا رکرکے اپنی بیان بازیوں سے صورتحال کو مزید انگیخت کرنے کے مرتکب ہو رہے ہیں۔حالیہ ایام میں وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی جانب سے زائید از ایک مرتبہ یہ بیان آیا کہ مرکز کشمیر مسئلہ کا مستقل حل  تلاش کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے اور پی ڈی پی نے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس سے کچھ اُمیدیں قائم کر لی ہیں، جو اپنی جگہ پر غلط بھی نہیں ۔  ظاہر ہے کہ ایک ذمہ دار وزیر کی جانب سے آنے والا بیان یقینی طور پر غیر ذمہ دارانہ قدم نہیں ہوسکتا۔ یہ الگ بات ہے کہ فوج سے لیکر  سیکورٹی فورسز کے دیگر اداروں کے افسران، بھاجپا قائیدین اور متعصب میڈیا  جس عامیانہ انداز میں  مباحث چھیڑ کر وزیر داخلہ کی بیان کی اہمیت کو متاثر کر رہے ہیں، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ پی ڈی پی بیان کے مطابق وہ اس بات کے حق میں نہیں کہ لوگوں کو بے عزتی، جارحیت اور تشدد کا سامنا رہے بلکہ حکمرانی کی دستاویزِ شراکت ایجنڈا آف الائنس پر من وعن عمل کی متمنی ہے ۔ پی ڈی پی کے ان جذبات کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ اس جماعت کو بھی اُن حلقوں سے مقابل ہونے کی ضرورت ہے جو عوام کش پالیسی کی وکالت کرتے ہیں۔ پارٹی کا یہ بیان مناسب وقت پہ آیا ہے اور پارٹی کو اس کے مندرجات صحیح تناظر میں روبہ عمل لانے کےلئے کوشش کرنی چاہیئے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?