Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

جے کے بینک کے 82ڈیلوری یونٹوں کا الیکٹرانِک افتتاح

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 4, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
جموں//وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاست میں اور ریاست سے باہر جے کے بینک کے 82ڈیلوری یونٹوں کا بیک وقت الیکٹرانِک افتتاح کیا۔ انہوںنے 20مستحق چھاپڑی فروشوںمیں موبائیل ریڈیاں بھی تقسیم کیں۔82ڈیلوری یونٹوں میں 35 بزنس یونٹ ، 41اے ٹی ایم اور 6 کیش ڈیلوری مشینیں شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر چھاپڑی فروشوں کے لئے آسان قرضہ سکیم بھی متعارف کی۔اس موقعہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ریاست میں سماجی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے جموں وکشمیر بینک کی انتظامیہ کی سراہنا کی۔انہوںنے امیدا ظاہر کی کہ بینک یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی حکومت چھاپڑی فروشوں کی مشکلات اور ضروریات سے باخبر ہے اور حکومت نے شہروں اور قصبوںمیں ان کے لئے موزون جگہوں کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں ہراساں نہ کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے ہی کئی چھاپڑی فروشوں کو معقول جگہیں دی گئی ہیں ۔ وزیر اعلی نے سرینگر کی ضلع اور میونسپل انتظامیہ کو یہ عمل فوری طور مکمل کرنے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ جن چھاپڑی فروشوں کو آج موبائیل ریڈیاں فراہم کی گئیں وہ اپنا کاروبار صاف و شفاف طریقے پر انجام دیں گے۔انہوںنے ہوزری اور ملبوسات کے علاوہ دیگر مصنوعات کا کاروبار کرنے والے چھاپڑی فروشوں کے لئے بھی اسی طرح کی ریڈیاں تیار کرنے کی ہدایت دی۔وزیراعلیٰ نے آسان قرضہ سکیم کے تحت بلاخلل رقومات کی فراہمی کی بھی تلقین کی۔اپنے خطاب میں وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے چھاپڑی فروشوں کو کاروبار کی خاطر موزون جگہیں دینے کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔انہوںنے ریاستی عوام کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی رول ادا کرنے کے لئے جموں وکشمیر بینک کو مبارک باد دی۔انہوںنے کہا کہ چھاپڑی فروشوں میں جو ریڈیاں تقسیم کی گئی ہیں،اُن سے اُن کے کاروبار میں مزید بہتری آئے گی اور چھاپڑی فروشوں میں اعتماد بڑھ جائے گا۔اس سے قبل جموں وکشمیر بینک کے چیئرمین پرویز احمد نے اپنے خطاب میں جموں وکشمیر بینک کی سرگرمیوں میں دلچسپی لینے کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔انہوںنے وزیر اعلیٰ کی جانب سے رہنمائی اور رہبری کے لئے بھی اُن کے تئیں تشکر کا اظہار کیا۔انہوںنے کہا کہ آج کے الیکٹرانک افتتاح کے بعد جموں وکشمیر بینک کے صارفین کی تعداد میں تقریباً 5لاکھ مزید صارفین کا اضافہ ہوگا۔اس موقعہ پر وزراء مملکت آسیہ نقاش ،میر ظہور احمد ، سید فاروق احمد اندرابی ، کئی ارکان قانون سازیہ ، صوبائی و ضلع انتظامیہ کے علاوہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

صنعت، تجارت و مالیات

ہلکے ، پتلے اوربے مثال پائیداری انڈیا کا Reno14 سیریز کا آغازOPPO

July 4, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

چہرے کی خوبصورتی اور تندرستی ریلائنس ریٹیل کیFACEGYMمیں سرمایہ کاری

July 4, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

جے اینڈ کے بینک کی‘یووا اُڑان‘ مہم شروع ۔137000 کاروباری اداروں کا قیام

July 4, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

۔45,589 چھتوں پر سولر پلانٹس کی تنصیب ۔3400 میگاواٹ شمسی توانائی کی پیداوار کی گنجائش

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?