سرنکوٹ //مینڈھر کے گورسائی علاقے سے تعلق رکھنے والے سید فتح شاہ ؒ کا سالانہ عرس بمقام راہ نیرا ڈھوک شوپیاں میں عقیدت و احترام سے منایاگیا۔سید فتح شاہ کا تعلق گورسائی سے ہے تاہم وہ راہ نیرا میں مدفن ہیں جہاں ان کے مزار پر عرس کی تقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب کا اہتمام نمبردار عبدالعزیز اور دیگر عقیدتمندوںکی طرف سے کیاگیاتھا۔عرس میں بڑی تعداد میں لوگوںنے شرکت کرکے اپنے عقیدتوں کا اظہار کیا ۔اس موقعہ پر مقررین نے پیر سید فتح شاہ ؒ کی زندگی اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ وہ ایک بزرگ شخصیت تھی جنہوںنے اپنے دور حیات میں اہم خدمات انجام دیں ۔اس دوران عالم اسلام اور خاص کر ریاست جموں وکشمیر میں امن و امان کے قیام کیلئے دعائیں کی گئیں ۔عرس کا اختتام لنگر کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔تقریب میں گورسائی کے سماجی کارکن سید تعارف حسین شاہ ، عنایت حسین شاہ ، مشتاق حسین شاہ ، ایڈووکیٹ سیدعرفان حیدر ، غلام عباس شاہ ، غلام حیدر ، غلام نبی وغیرہ بھی موجو دتھے ۔ عرس کے بعد ایک اجلاس منعقد کیاگیا جس میں آئندہ عرس کا انتظام و انصرام کرنے کیلئے متفقہ طور پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ اس کمیٹی میں نمبردار عبدالعزیز ، عنایت حسین شاہ ، مشتاق حسین شاہ ، حنیف حسین شاہ ، محمد شفیع بانیہ ، بلو پسوال ، نثار کٹھانہ ، محمد اسلم چوہان کالسر ، ککاں بھٹانہ ، شیر محمدبجاڑولد ککاں بجاڑ ،محمد دین چاڑ ، شیرو بھلوٹ ،شمس دین بھلوٹ ، بابو حسین ، کالا بجاڑ ولد مہندی ، میاں محمد بکروال ، محمد اسحق چوہدری گرناڑی ، عبدالرشید بکروال اورفیض حسین ولد حسن محمد بطور ممبرشامل کئے گئے ہیں ۔