مینڈھر//ہر سا ل کی طر ح امسال بھی سخی میدان میں چھو ٹے شاہ درگا ہ پر تین روزہ سالانہ عرس مبا ر ک نہایت ہی عقید ت واحتر م سے منایا گیا ۔عرس میں خطہ پیر پنجال سے ہزاروں کے تعداد میں عقید ت مندو ں نے شرکت کی اور اپنی عقیدتو ں کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر علما ء کر ام نے عقیدت مندو ں کو قرآن اور حدیث کے با رے میں بتایا۔عرس کے دوران عالم اسلام اور خا ص کر جمو ں و کشمیر میں امن و امان کے قیا م کے لئے خصو صی دعائیں کی گئی ۔ اس موقعہ پو لیس کی جانب سے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے تھے ۔ ایس ڈی ایم مینڈھر راہل یا دو، ایس ڈی پی او مینڈھر ریا ض تا نتر ے نے بھی چھو ٹے شاہ درگاہ پر حا ضری دی جبکہ ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلا میہ و تحصیلدار مینڈھر شہز اد لطیف خان نے درگا ہ پر عقید ت مندو ں کے لئے معقول انتظامات کررکھے تھے ۔