سرنکوٹ // رہبر تعلیم اساتذہ کااجلاس زیر صدارت ضلع صدر محمد یوسف شاہ بمقام زونل ایجوکیشن افسر سرنکوٹ منعقد ہوا۔ اجلاس میں بڑی تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر مقررین نے کہاکہ ان رہبر تعلیم اساتذہ کوفوری طور پر مستقل کیاجائے جو اپنی پانچ سالہ سروس مکمل کرچکے ہیں اور سروس کو ریکارڈ میں شامل کیاجائے ۔اس موقعہ پر سرنکوٹ زون کی ایگزیکٹو باڈی تشکیل دی گئی جس میں کچھ نئے عہدیداران کو بھی شامل کیاگیا۔ محمد یوسف شاہ کو رہبرتعلیم فورم سرنکوٹ کے زونل صدر اور بدرالدین راتھر کو تحصیل سرنکوٹ کے صدر کے لئے چناگیا۔یہ فیصلہ بھی لیاگیاکہ الیکشن ہونے تک سید یوسف شاہ فورم کے ضلع صدر بھی رہیںگے ۔اس موقعہ پر ریاستی جنرل سیکریٹری نجم جعفری ،سینئر نائب صدر ضلع پونچھ شاہنواز بخاری ،تحصیل صدر بدرالدین راتھر اورالطاف چوہان بھی موجودتھے ۔رہبر تعلیم اساتذہ کے مطابق انہیں زونل پلاننگ آفیسر غلام محمداور ہیڈ اسسٹنٹ بابو فاروق نے یقین دلایاہے کہ وہ کل سے ہی مستقلی اور سروس ریکارڈ پر کام شروع کریںگے جس کیلئے اساتذہ کو کسی دستاویز کے دینے کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔