مینڈھر//بالاکوٹ کے بھاٹہ دھوڑیاں علاقہ میں دو الگ الگ حادثات میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اتوار کی صبح ایک ٹاٹا موبائل زیر نمبرJK12-2043جموںسے پونچھ جاتے ہوئے بھاٹہ دھوڑیاں کے مقام پر حادثے کاشکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں دوافراد زخمی ہوئے جن کی شناخت ایاز احمد ولد یار محمداورعمران علی ولد محمد شریف سکنہ کنوئیاں پونچھ کے طور پر ہوئی ہے ۔حادثے کی خبر سنتے ہی مقامی لوگ جائے واردات پر جمع ہو گئے اور زخمیوں کو فوری طور پرائمری ہیلتھ سنٹر بھاٹہ دھوڑیاں منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیا گیا ۔وہیں ایک دوسرے حادثے میں ایک ٹرک اورٹپر کی جموں پونچھ سڑک پر بھاٹہ دھوڑیاں کے مقام پر ٹکر ہو گئی جس سے دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچاالبتہ کوئی جانی نقصان نہیں ۔پولیس نے دونوں معاملات میں تھانہ گورسائی میںکیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔