پونچھ//قصبہ اور کیرنی کی عوام کی جانب سے سڑک کی خستہ حالی پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔اس دوران مظاہرین نے محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے غفلت شعاری کا الزام لگایا۔انہوںنے کہا کہ عرصہ دراز سے ان کے علاقہ کوجانے والی چند کلو میٹر سڑک کی حالت خستہ ہے جس پر انہوں نے کئی بار محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سڑک کی مرمت کروائیں لیکن ان کی کوئی نہیں سنی گئی۔انہوں نے کہا کہ اب وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔شکیل احمد نامی شخص نے الزام لگایا کہ محکمہ جان بوجھ کر سڑک کاکام نہیں کروارہا۔انہوںنے کہاکہ اب تک ہوئے کام کی اجرت واگزار کی جائے۔ اس موقعہ پر شکیل احمدچوکیدار، محمد صغیر ممبر، خورشید حسین، ذاکر حسین شاہ، جلالا دین حوالدار، مظفر حسین شاہ،رضیہ بیگم وغیرہ بھی احتجاج میں شامل تھے ۔