نوشہرہ //گرن گاﺅں میں محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے بنائی جارہی پانی کی سکیم کاکام بند کرنے پر وہاں کے لوگوں نے محکمہ کے خلاف احتجاج کیا ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ پانی کی سپلائی کیلئے ایک سکیم پر کام چل رہاتھا جسے محکمہ نے بند کردیاہے ۔انہوںنے کہاکہ انہیں پینے کے پانی کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے ۔انہوںنے ایکسن محکمہ پی ایچ ای کے دفتر کے باہر نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کی مشکلا ت کے باوجود انہیں پانی کی سپلائی نہیں دی جارہی ۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ انتہائی لاپرواہی سے کام کررہاہے ۔اس دوران سابق سرپنچ محمد اسحق ، محمد رزاق ، کرپال سنگھ،منشی خان ، تصویر خان وغیرہ نے ایکسن سے ملاقات کرکے مانگ کی پانی کی سپلائی سکیم پر کام مکمل کرکے انہیں پینے کا پانی کا فراہم کیاجائے ۔