راجوری //راجوری انتظامیہ کی طرف سے ضلع اسپتال سے لیکر چودھری ناڑ تک سڑ ک کنارے کھڑی کی گئی غیر قانونی تجاوزات ہٹادی گئیں ۔ بڑے پیمانے پر سڑک کناروں پر کھڑی کی گئی غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کی خاطرضلع انتظامیہ راجوری کی طرف سے سلسلہ شروع کیا گیا ۔منگل کے روز پولیس کی ایک ٹیم اورتحصیلدار راجوری نے کھیورہ کے مقام سے یہ مہم شروع کی جو چودھری ناڑ کے مقام پر پہنچی ۔ اس دوران پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی تاکہ عوام کی طرف سے مزاحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ وہیں عوام نے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ راجوری کی مختلف سڑک غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے تنگ ہوگئی ہے جہاں پر عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم ضلع انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اس قدم سے عوام کو راحت ملے گی۔انہوںنے ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کی کارکردگی کی ستائش کی۔