مینڈھر// ایس ڈی ایم مینڈھر راہل یا دونے بڈھا امر ناتھ یا ترا کے سلسلہ میں افسر ان کی ایک میٹنگ لی جس میں تمام محکمہ جات کے افسر ان موجود تھے ۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم مینڈھر نے تمام افسر ان کو بڈ ھا امر نا تھ یا ترا کے دوران ڈیو ٹی پر حا ضر رہنے اور اپنے اپنے علا قہ میں صحیح ڈھنگ سے خدمات سرانجام دینے کی تلقین کی ۔میٹنگ میں ایس ڈی پی اومینڈھر ریا ض تا نترے بھی مو جو د تھے جنہو ں نے سیکو رٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ڈی ایم مینڈھر کو بتایا ۔ انہو ں نے کہا کہ بی جی گلی سے جڑانوالی گلی تک انہوںنے سیکو رٹی کے انتظا مات کر نے ہیں تاکہ مینڈھر پولیس کے ماتحت پڑنے والے علاقے سے یاترا اچھے طریقہ سے گزر جائے۔اس دوران ایس ڈی ایم مینڈھر نے محکمہ صحت کو بھی بی جی کے مقام پر ہمیشہ کی طر ح میڈیکل کیمپ لگا نے کو کہا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بی جی کے مقام پر یاترا رکتی ہے جہاں مینڈھر سے تعلق رکھنے والے ہند و بر ادری کی طرف سے ان کیلئے لنگر کا اہتمام رکھاگیاہوتاہے ۔یاترابی جی سے ایک قافلے کے شکل میں پو نچھ کیلئے روانہ ہوتی ہے ۔