مینڈھر//مینڈھر مےں ٹرانسپورٹ کی ابتر صورتحال سے مسافروں کو شدےد دشوارےوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔علاقے میںکرایہ میں بھی بے تحاشہ اضافہ کیا گےا ہے اور کسی بھی روٹ پر طلبا کوکوئی رعایت نہیں دی جارہی ہے ۔ حکومت و محکمہ ٹرانسپورٹ کے بلند بانگ دعوﺅں کے برعکس مینڈھر میںمعقول ٹرانسپورٹ سہولےات دستےاب نہےں رکھی گئی ۔مقا می لو گو ں کاکہناہے کہ ڈرائیور پٹھا نہ تیر اور با قی تما م روٹ پر اپنی من مر ضی سے کر ایہ وصو ل کر تے ہیں ۔ اشفاق خان ، بشیر علی اور محمد کفیل نے کہا کہ اےک طرف خستہ حال سڑکےں ہےں اور دوسری طرف ان سڑکوں پر خستہ حال گاڑےاں چلائی جاتی ہےں جس سے اکثر و بےشتر حادثات کا خطرہ لاحق رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹر ایک طرف متعین کرایہ سے زیادہ پیسے وصول کرتے ہیںاور دوسری طر ف طلباءکو بھی کوئی رعایت نہیں دی جاتی جبکہ قانونی طور پر طلباکا نصف کرایہ معاف ہوتاہے ۔ان کاکہناہے کہ اس پر ستم یہ کہ 9کے بجائے 12مسافروں کو گاڑےوں میں سوارکیاجاتاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹروں اور گاڑی مالکان کی من مانےاں عروج پر ہےںجبکہ اس میں ضلع کے اے آر ٹی او کا ساز باز بھی کار فرما ہے جس سے مسافروں کے مشکلات کا ازالہ ہونے کے بجائے ان مےں اور اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ آج بھی پرانے طرز پر لوگوں کو موےشےوں اور بھےڑ بکرےوں کی طرح گاڑےوں مےں سوار کےا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکام کے دعوے حکم نواب تادرنواب ثابت ہو رہے ہےں اور زمےنی سطح پر ان پر کسی جگہ عمل نہےں کےا جاتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ حکومت کی طرف سے پہلے ہی پرانی گاڑےوں کو سڑکوں سے ہٹانے اور ڈرائےوروں و کنڈیکٹروں کےلئے ڈرےس کوڈ نافذ کےا گےا تھا لےکن مینڈھرمےں اس پر بھی عمل نہےں کےا جاتا اور ہر سو عوام کو مشکلات در پےش ہیں ۔ مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے اپےل کی ہے کہ ان کی مشکلات کا ازالہ کےا جائے۔مقامی لوگوں کے مطابق اس صورتحال سے مینڈھر میں اکثر حادثات کا خطرہ لا حق رہتا ہے جبکہ ٹریفک جام کی وجہ سے بھی پہلے ہی لوگ متاثر ہو رہے ہیں ۔محکمہ ٹرا نسپو رٹ کے ایک افسرکاکہناہے کہ اگر مسافروں کو ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کوئی بھی شکاےت ہے تو وہ ان کے دفتر کے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں۔