راجوری//ڈی سی دفترراجوری کے کلیریکل عملے نے تیسرے روز بھی اپنی ہڑتال جاری رکھی ۔سوموار کو بھی تمام عملے نے احتجاجی دھرنا دیااور اس بات کی مانگ کی کہ ایس آر او 202کو تبدیل کیا جائے اور تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ تمام کلریکل سٹاف کو دیگر سرکاری ملازمین کی طرح سہولیات دی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کلریکل عملہ جس قدر کام کرتا ہے اسی قدر اسے تنخواہ ملنی چاہئے اور اس کے ساتھ ہورہی ناانصافی ختم کی جائے ۔انہوںنے حکومت سے مانگ کی کہ ان کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں ۔